سول جج راولپنڈی نے سامان جہیز کا دعویٰ ڈگری کر تے ہوئے شوہر کو جہیز واپس کرنے کا حکم دے دیا

منگل 26 ستمبر 2017 18:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) سول جج راولپنڈی ارم نذیر نے سامان جہیز کا دعویٰ ڈگری کر تے ہوئے شوہر کو سامان جہیز واپس کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

سیما پروین نے اپنے کونسل کے ذریعے فاضل عدالت میں شوہر ایم آزاد کو فریق بناتے ہوئے سامان جہیز کی واپسی کیلئے دعویٰ دائر کیا تھا جو گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد خاتون کے حق میں ڈگری کر دیا ہے اور شوہر کو سامان جہیز واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔