جوڈیشل کمپلیکس میں نئے تعینات ہونے والے ججز کے اعزاز میں ویلکم پارٹی دی گئی

منگل 26 ستمبر 2017 18:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) جوڈیشل کمپلیکس میں نئے تعینات ہونے والے ججز کے اعزاز میں گزشتہ روز ویلکم پارٹی دی گئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر اور دیگر ججز کے علاوہ عدالتی عملے نے شرکت کی ویلکم پارٹی میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو خوش آمدید کہا گیا ۔