راولپنڈی کچہری کے عدالتی عملے کیلئے نجی لیبارٹری پر30 فیصد رعایت کا اعلان

منگل 26 ستمبر 2017 18:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) راولپنڈی کچہری کے عدالتی عملے کیلئے نجی لیبارٹری( سٹی لیب)پر30 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا جس پر عدالتی عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کی کوششوں سے نجی لیبارٹی نے 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ۔