نوجوان نسل کی تعمیری صلاحیتوں کے فروغ کیلئے ہمیں کھیلوں کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کر نا ہوگی،فیصل اطہر

منگل 26 ستمبر 2017 18:02

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے اس لئے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کی تعمیری صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہو تو ہمیں کھیلوں کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کر نا ہوگی تاکہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف ذہنی وجسمانی طور پر صحت مند ہوں بلکہ ان میں مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کرکٹر فیصل اطہر نے اسپورٹس پرموشن آئرگنائزیشن کے زیر اہتمام انٹر کلب کلر کٹ کی ٹورنامنٹ کے اختتام پر افضال شاہ گراونڈ پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا نھوں نے کہا کہ اسپورٹس پرموشن آرگنائزیشن نے شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کاکرکے نوجوانوں کو کھیل کے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، مہمان اعزازی فوکل پرسن برائے اسپورٹس ٹنڈوالہیار عبدالحمیدراجپوت اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یاسین شیخ نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پراسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین عامر کفایت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی او نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے کراتی رہتی ہے اور آئندہ بھی کراتی رہے گی، اس موقع پرسلیم اقبال، سید شارق عزیز، اصغرپائلیٹ، ریحانہ بھٹی، رمیز شیخ، اسرار علی چانڈیو، مقصود احمد، ناظم عباسی، نقاش مزمل سرفراز چنڑ،اصغر علی بھٹی اور دیگر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، کھیلے گئے فائنل میچ میں میر حیدر علی کرکٹ اکیڈمی نے سندھ کرکٹ اکیڈمی کو 10وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کیا ،کھیلے گئے فائنل میچ میں سندھ کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ اوور میں چھ وکٹوںکے نقصان پر 74رنز بنائے عزیز نی35،رضوان نے 20رنز بنا کر نمایاں رہے سعاد اور مرتضیٰ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے میر حیدر کرکٹ اکیڈمی کے رافیع اوراحمد نے مطلوبہ اسکور 8.5اوور میں اسکور مکمل کر کے چیمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا میچ کے ایمپائر حسن علی آرائیں اوررمیز خان اسکورر ماجد علی تھے، آخر میں مہمان خصوصی انٹر نیشنل کرکٹر فیصل اطہر،عبدالحمید راجپوت،یاسین شیخ ،عامر کفایت ،ریحانہ بھٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔