سید وسیم حسین کی شیعہ کونسل کے صوبائی نائب صدر ،انجمن سفینہ حسینی اور درگاہ گل شاہ بخاری کے منتظمین سے ملاقات،محرم الحرام میں قیام امن اور عزاداران کوبہتر سہولیات فراہمی کے حوالے سے گفتگو

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں قیام امن اور عزاداران کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے شیعہ کونسل کے صوبائی نائب صدر سید کاظم حسین شاہ ،انجمن سفینہ حسینی اور درگاہ گل شاہ بخاری کے منتظمین سے ملاقاتیں کی اور انہیں محرم الحرام مذہبی روادری اور قیام امن کیلئے ایم کیوایم (پاکستا ن) کا پیغام پہنچایااس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین کی تعلیمات ہمیں محبت ،پیار اوربھائی چارے کی فضاء پروان چڑھانے کا درس دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی کامیابی انکے اتحاد پر مبنی ہے اور انکے درمیان فرقہ واریت پھیلنے والے مسلمان اور اسلام کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے شہربھر میں نکاسی و فراہمی آب اور صفائی ستھرائی کے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے ساتھ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی پیوندکاری اور وہاں روشنی کا انتظام کرنے کے پہلے ہی متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک بھر سے فرقہ واریت کا خاتمہ اور مذہبی ہم آہنگی کے قیام میں مصروف عمل ہے اور اس کوشش میں ہمیں آپکا تعائون درکار ہے اس موقع پر شیعہ کونسل کے صوبائی نائب صدر سید کاظم حسین شاہ ،انجمن سفینہ حسینی اور درگاہ گل شاہ بخاری کے منتظمین نے ایم کیوایم (پاکستان) کی کائوشوں کو سہراتے ہوئے اپنے بھر پور تعائون کا یقین دلوایا۔

متعلقہ عنوان :