ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سی( آج) ساہیوال میں واک ہوگی

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ورلڈ ٹورازم ڈے اور ساہیوال میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے (آج)27ستمبر بوقت 10بجے صبح ٹوریسٹ انفارمیشن سنٹر ساہیوال بالمقابل کامرس کالج سے یاد گار چوک تک ٹورازم واک کی جائے گی، جس میں مقامی سکولز و کالجز کے طلبا کے علاوہ سول سوسائٹی اور سپورٹس کی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے،یہ بات انچارج پنجاب ٹورازم ساہیوال رانا منصور نبی اور ٹورازم آفیسر رانا ظفر احمد خاں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ واک کے اختتام پر شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :