محرم الحرام میںامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، اے ڈی سی

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدیر احمد باجوہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میںامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کلید ی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم ہو سکے ،کسی شر پسند عنصر کو ہر گزکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے یہ بات محرم الحرام میں کئے جانے والے انتظامات بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میں کرنل ناصر ، میجر فاروق،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر شاکراحمد شاہد ،اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو ، چیئر مین پی ایچ اے حاجی احسان الحق ادریس،ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ساجد نعیم ہیپی ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی آئی زیڈ بھٹی ،علماء کرام ،امن کمیٹی کیاراکین اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرم میں تمام محکموں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات بارے میجر فاروق کو بریفنگ دی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، تمام جلوسوں کی کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے،جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی مرمت ،لائٹس کی درستگی اوربجلی کی لٹکتی تاروں کی مرمت کی جا رہی ہے۔

انہو ںنے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ذوالجناح کے جلوسوں میں نیاز اور سبیل کی چیکنگ کے بعد اجازت دیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میںانجمن تاجران کے نمائندوںنے بھی محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران انتظامیہ سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ،میجر فاروق نے محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :