ڈپٹی کمشنر کی پی ایچ اے کو مختلف سکیموں پرکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پی ایچ اے سکیموں پر کام کی رفتار کاجائزہ لینے بارے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے ہدایت کی کہ سکیموں پرکام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے، انہوں نے شہر کے علاوہ ضلع بھر میں پی ایچ کے زیر ا ہتمام سکیموں پر کام کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ کام کے معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید نکھار آسکے ، انہوںنے پی ایچ اے حکام کو سکیموں کیلئے مختص فنڈز کے منصفانہ اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل کی ہدایت کی، انہوںنے پی ایچ اے کے نئے ملازمین کی مستقلی ان کی پرفارمنس سے مشروط کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ محنتی اور دیانتدار سٹاف پی ایچ اے کا سرمایہ ہے ۔

انہیں اپنے ادارے کی نیک نامی کیلئے بھر پور خدمات انجام دینے کی ضرور ت ہے ۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو طارق خان نیازی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شفیق الرحمان نیازی ‘ میاں طاہر جمیل اور رانا شاہد عمران کے علاوہ پی ایچ اے کا سینئر سٹاف بھی موجود تھا ۔