منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی خلاف کریک ڈائون، 22ملزمان گرفتار

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی خلاف کارروائی کرتے ہوئی22ملزمان کوگرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے صلاح الدین سے تین کلو گرامچرس ، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے وقار الحسن سے 400گرام چرس، تھانہ میلہ پولیس نے عنایت سے 20 بوتلشراب ، مختار احمد سے 7ایم ایمرائفل ، 12بور بندوق، جاوید اقبال سے 30بور پسٹل ، تھانہ صدر پولیس نے شان علی سے 18بوتل شراب، محمد نواز سے 21بوتلشراب ، تھانہ اربن ایریا پولیس نے گلزار سے 10بوتلشراب ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ظفر اقبال سے 20بوتل شراب ، محمد اشرف سے 30بور پسٹل ، تھانہ تر کھانوالہ پولیس نے عاطف جاوید سے کلاشنکوف ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے راشد شہزاد سے 32بورریوالور ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے محمد اعظم سے 12بور بندوق ، شاہد عمران سے 30بور پسٹل ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے علی شیرسے 12بور بند وق ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے علی شیر سی30 بورپسٹل ، ریاض سے 30بور پسٹل ،آصف سے 30بورپسٹل ،تھانہ ساہیوال پولیس نے آصف 30بور پسٹل،میر عباس سے 30بورپسٹل،تھانہ جھاوریاں پولیس نے احسان اللہ کوٹ پروان سے 30بورپسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

متعلقہ عنوان :