تھانوں میں فرنٹ ڈیسک آفس چوبیس گھنٹے آپر یشنل رہے گا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)تمام تھانہ جات میں آن لائن ایف آئی آر اور روز نامچہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، محرر تھانہ ایف آئی آر اور روز نامچہ کامینول درج کرکے عملہ فرنٹ ڈیسک کو دے گا جو اس کا درست اندراج کرنے کے ذمہ دار ہوںگے ، اطلاع مار پیٹ کی بابت ڈیوٹی افسر یا محرر تھانہ مضروب کا بیا ن تحریر کرکے اسے پڑھ کر سنائے اور درست بیان کے نیچے مضروب یا مدعی کے دستخط اور نشان انگوٹھا لگوایا جائے گا اور ڈیوٹی افسر یا تفتیشی اس پر تصدیقی دستخط کریں گے، محرر تھانہ اس بیان کا اندراج خود بیٹھ کر عملہ فرنٹ ڈیسک کو کروانے کا ذمہ دار ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محر ر تھانہ جات کے ساتھ ڈی پی او آفس میں منعقدہ مینٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر فضل قادر انچارج فرنٹ ڈ یسک عبدالمعبود بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو فرنٹ ڈ یسک پر بھجوایا جائے تمام درخواستیں فرنٹ ڈیسک کا عملہ و صول کرے گا ۔فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی دراخوستیں میرٹ پر یکسو کی جائیں ۔

تھانہ میں درج ہونے والی ہر ایف آئی آر سے قبل فرنٹ ڈیسک عملہ اس پر ای ٹیگ نمبر لگائے گا۔ ایف آئی آر کو آ ن لائن کرنے سے پہلے محر ر، ڈیوٹی آفیسر اور عملہ فرنٹ ڈیسک اس کو اچھی طرح پڑھ کر آن لائن کریں گے ۔ اگر آن لائن ایف آئی آر میں کوئی غلطی پائی گئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔