اردو کے ممتاز شاعر ظفر اقبال کی85 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)اردو کے ممتاز شاعر ظفر اقبال کی85 ویں سالگرہ (آج )27 ستمبر کو منائی جائے گی، ظفر اقبال 27ستمبر1932ء کو پیدا ہوئے تھے ،ان کا پہلا مجموعہ کلام ’’آب رواں ‘‘ میں شائع ہواتھا ،اس کے بعد ان کے دیگر مجموعے ’’گلافتاب ، رطب ویابس ، عہدزیاں ،غبار آلود سمتوں کا سراغ ،سرعام ،کلیات اور اب تک ‘‘ کے نام سے تین جلدوں میں شائع ہوچکے ہیں جس کی ہرجلد میں پانچ پانچ سو غزلیں شامل ہیں، ان کے کالموں کا مجموعہ ’’دال دلیہ ‘‘ کے نام سے شائع ہوا،حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطاء کیا ۔