لاپرواہی اور تیزرفتار گاڑیاں چلانے پر 3 ڈرائیور گرفتار، مقدمات درج

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پولیس نے لاپرواہی اور تیزرفتار گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے محمدنگر روڈ پرمزداڈالہ غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سے چلانے پر ڈرائیور راشد اور برکت چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمداقبال جبکہ رحیم ٹائون کے نزدیک تیزرفتار ہائی ایس ویگن چلانے پر ڈرائیور محمد افضل کوگرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :