آر پی او کا مرکزی امام بار گاہ عارفوالا کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن طارق رستم چوہان اور ڈی پی اوپاکپتن محمد اسماعیل الرحمن کھاڑک کا مرکزی امام بار گاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا،اس موقع پر ڈی ایس پی عارفوالا حاجی رانافواد احمد اورامن کمیٹی کے ارکان بھی موجودتھے ،آرپی او نے کہا کہ محرم الحرام کے احترام اور سکیورٹی انتظامات میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ 9 اور10 محرم الحرام کو جلوس کے تمام راستوں پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی یقینی بنایا جائے گا ،ڈی ایس پی عارفوالا نے میڈیا کو بتایا کہ10محرم الحرام تک تحصیل بھر میں 204روایتی مجالس منعقد اور60 جلوس نکالے جائیں گے۔