لیبر انسپکٹر کا بھٹہ خشت پر چھاپہ، مشقت کرتے 4 بچے بازیاب ، منیجر گرفتار

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) لیبر انسپکٹر نے بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مشقت کرنے والے 4 بچے کو بازیابکرا کے منیجرکو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک محمد اسلم کے بھٹہ خشت پر لیبر انسپکٹر پنجاب نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ اعظم ،8سالہ قاسم ، 10سالہ سمیع اللہ اور11سالہ علی رضا کو دوران سکول ٹائم کام کرتیبازیاب کراکے مینجر کو گرفتار کر لیا اور چائلڈلیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔