بابا جمہوریت نوابزاہ نصر اللہ خان کی 14 ویں برسی پر تقریب منعقد

منگل 26 ستمبر 2017 18:01

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بابا جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان نے ہمیشہ اداروں کے تقدس اور آزادی مختاری کا احترام کیا ، وہ عدلیہ ، میڈیا اور دیگر ملکی قومی و آئینی اداروں کے احترام کے داعی رہے ، نوابزادہ نصر اللہ خان نے زندگی بھر جمہوریت اور جمہوری اقدار و ووٹ کے تقدس کیلئے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیر اہتمام بابا جمہوریت نوابزاہ نصر اللہ خان کی یاد میں 14 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا ، اس موقع پر شاہد محمود انصاری ، میاں نعیم ارشد ، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ،و دیگر شریک تھے ، ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ نوابزادہ نصر اللہ خان نے ہمیشہ جمہوری روایات کو زندہ رکھا ،اقتدار و اختیار آپ کی منزل نہیں تھے ، آپ نے اپنی 70 سالہ سیاسی زندگی میں 17 سیاسی اتحاد بنائے اور 17 سال ہی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، آپ کی جانب سے بنائے گئے سیاسی اتحادوں میں سب سے معروف اتحاد ایم آرڈی اور اے آر ڈی تھے، نوابزادہ نصر اللہ خان کشمیر کی آزادی کے بھی بڑے علمبردار تھے ۔

متعلقہ عنوان :