محکمہ جنگلات نے راوں سال 162شکاریوں کو لائسنس جاری کردیئے

منگل 26 ستمبر 2017 18:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ جنگلی حیات محمد حسین خان گشکوری نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں لائسنس جاری کرنے کی یہ تعداد بہت زیادہ ہے جس سے محکمہ کے ریونیومیں بھی اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں محکمہ کاریونیوتقریباًًایک لاکھ50ہزار کے لگ بھگ تھاجواب بڑھ کر 14لاکھ تک پہنچ چکاہے اورلائسنس جاری کرنے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق لائسنس کی مد میں ملتان پنجاب بھرمیں پہلے نمبرپرہے ۔