ملتان ، غیرقانونی شکارکرنے پر6 افراد گرفتار، 60ہزارجرمانہ

منگل 26 ستمبر 2017 18:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹرملتان جام سجادحسین کی ہدایت پر جنگلی حیات انسپکٹرمحمداحمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران چھ غیرقانونی شکاریوں جن میں محمد شہریار ،مختارشاہ ،محمد ارشد ،ملک خضر،محسن شاہ اورجمشید کوگرفتارکرلیا۔ہرشکاری کو10ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔اسی طرح مزیدچھ شکاریوں کے کیسز عدالت میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :