نادرا کا براہ راست تعلق سلامتی سے ہے،چیئرمین نادرا

منگل 26 ستمبر 2017 18:00

جوہر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے کہا کہ نادرا ایک اہم قومی ادارہ ہے ، جس کا براہ راست تعلق قومی سلامتی سے ہے اس کے ملازمین اپنے فر ائض پوری محنت اور دیا نتداری سے انجام دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادرا آفس جوہر آباد کے دورہ کے موقع پر عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کی ادارے میںکوئی جگہ نہیں ہے ، اس موقع پر انہوں نے دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل سنے اور دفتر کے مختلف شعبوں کامعائنہ بھی کیا،اس موقع پر ڈ ی جی نادراذوالفقار علی امیر عالم ، ڈائر یکٹر سرگودھا ثمینہ ڈوگر اوراسسٹنٹ ڈائر یکٹر رائو امجد حسین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :