Live Updates

تحریک انصاف کانوازشریف کی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کا نوٹس لینے کا مطالبہ

نوازشریف اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان آئے،اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے،عمران خان کی نااہلی کے امکانات صفر ہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 ستمبر 2017 17:55

تحریک انصاف کانوازشریف کی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کا نوٹس لینے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء ) : تحریک انصاف نے نوازشریف کی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا،رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان آئے ہیں،دل کی باتیں تو کاغذ دیکھ کر نہیں کی جاتیں،اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے،عمران خان کی نااہلی کے امکانات صفر ہیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی ہے عدالت کونوٹس لینا چاہیے۔نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑایا۔20 سال اقتدارمیں رہنے کے باوجود کہا جارہا ہے کہ موقع نہیں دیا گیا۔عدالتوں کوان کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے لیکن ان کے بچے بیرون ملک میں ہے۔

بچے آئیں گے تونوازشریف واپس چلے جائیں گے۔ہمیں معلوم ہے کہ تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دل کی باتیں تو کاغذ دیکھ کر نہیں کی جاتیں۔اگر اہلیہ کا حال بھی چٹ دیکھ کر بتانا پڑے تو کہیں خرابی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اپنی سیاست بچانے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔نوازشریف پاکستان آہی گئے ہیں تومقدمات کا سامنا کریں۔ نوازشریف عدالت میں مردوں کی طرح کیسز کا سامنا کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف بھارتی ڈراموں کی بیواؤں کی طرح چوڑیاں نہ توڑیں۔ ساڑھے 5 منٹ کی پیشی پرحکومت نےعوام کےٹیکس کےلاکھوں روپےضائع کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے پیسا کاحساب پوچھیں توکہتے ہیں جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے۔ اگر آپ بتا سکتے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے تو نہیں کہنا پڑتا کہ مجھے کیوں نکالا۔ آپ سے کرپشن کا پوچھا جائے تو آپ اسے جمہوریت کیخلاف سازش کہتے ہیں۔

فواد نے کہا کہ اکرم شیخ پتا نہیں کب پیدا ہوئے؟ جن کوعمران خان کے اثاثوں کا نہیں پتا۔ انہوں نے عمران خان کوکرکٹ کھیلتے بھی دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج کوئی بھی ایسی اسٹیبلشمنٹ نہیں کہ عوام کے سامنے کھڑی ہوسکے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے،عمران خان کی نااہلی کے امکانات صفر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات