ڈرائیونگ کورس کو ٹیو ٹا اپنا فلیگ شپ کورس بنائے گا‘عرفان قیصر شیخ

منگل 26 ستمبر 2017 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء)ٹیوٹا اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے باہمی اشتراک سے جاری ڈرائیونگ کورس کے دائرہ کار کو چار اداروں سے بڑھا کر چھ اداروں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کلا سز بھی دو شفٹوں میں ہوں گی۔ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ایک دو ماہ کے ایک بیج میں 800طلبہ کی ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے بیج میں کورس کرنے والے طلبہ میں سے 95فیصد طلبہ کو کریم نے بھی اپنے ٹیسٹ میں پاس کیا. جس کے لئے سٹی ٹی او رائے اعجاز کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دو ماہ کے ٹریفک کورس کے بعد طلباء کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ڈرائیونگ لائیسنس بھی دیا جا رہا ہے اور یقینی روزگار بھی ان طلباء کا منتظر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس میں طالبات کی تعداد حوصلہ افزا ہے جبکہ مستقبل میں بھی ہم توقع کر رہے ہیں کہ زیادہ زیادہ طالبات اس میں داخلہ لیں۔

عرفان قیصر شیخ نے مزید کہا کہ سی پیک جوڑی انڈسٹری میں بھی ڈرائیونگ کیلئے بے شمار روز گار کے مواقع ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بہترین ڈرائیور پیدا کئے جائے سی ٹی رائے اعجاز نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا کے ساتھ ہمارا وینچر انتہائی کامیاب ہے اور مستقبل میں ہماری کوشش ہو گی کہ اسے شاہدرہ سمیت پورے لاہور میں ٹیوٹا کے انسٹیٹیوٹس میں شروع کیا جائے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان طالب علموں کے لئے بیرون ممالک روزگار کے مواقع بھی تلاش کئے جائیں گے۔