پنجگور خدابادان کے پہاڑی علاقے سگار کوہ سے زمین میں دفن دو لاشیں برآمد

منگل 26 ستمبر 2017 17:51

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پنجگور خدابادان کے پہاڑی علاقے سگار کوہ سے زمین کے اندر دفن دو لاشیں برآمد لیویز نے لاشیں تحویل میں لے کر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردئیے لاشیں کہی ماہ پرانی بتائی جاتی ہیں شناخت کے قابل نہیں ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور خدابادان کے پہاڑی علاقے سگار کوہ جونڑ سے کہی ماہ پرانی زمین میں دفن دولاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں لیویز نے تحویل میں لے کر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردئیے لیویز کے مطابق لاشیں کہی ماہ پرانی لگتی ہیں جو شناخت کے قابل نہیں ہیں رسالدار میجر صابر گچکی کے مطابق لاشیں شناخت نا ہونے دفن لاشیں قبرستان میں امانتا دفنادی ۔