چنیوٹ میں ایڈز کے مزید دو کیس سامنے آگئے ،تعداد 52ہوگئی

منگل 26 ستمبر 2017 17:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ضلع چنیوٹ میں ایڈز کی مرض تیزی سے پھیلنے لگی چک نمبر127سے ایڈز کے مریضوں کی نقل مکانی کے بعد ایڈز کے مرض نے بھی شہری آبادیوں کی طرف رخ کرلیا ہے گذشتہ روز شہر کی ایک پرائیویٹ لیب پر چیک کروانے کے لیے آنیوالے پچیس سالہ سلطان شاہ اور بیس سالہ ذوالقرنین علی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے دونوں مریضوں نے رپورٹس حاصل کرلی ہیںجس کے چنیوٹ میں بڑھتے ہوئے ایڈز کے مریضوں کی تعداد باون ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب اس تعداد میں مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے دوسری طرف محکمہ ہیلتھ کے مطابق یہ مرض سیکس سے نہیں بلکہ خون کے ٹرانسفر ، عطائی ڈاکٹروں کی طر ف سے ایک ہی سرنج کو بار بار استعمال کرنے اور حجام کی دوکانوں پر موجود بلیڈ کے دوبارہ استعمال سے پھیل رہا ہے سی او ہیلتھ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل کا ڈپٹی ڈی ایچ او روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ جس بھی تحصیل میں عطائی ڈاکٹر موجود ہو گا اس علاقہ کے ڈپٹی ڈی ایچ او کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :