غیر حاضر پرنسپل،استاتذہ اور اسٹاف کے خلاف کاروائی کی جائے،ریحا نہ لغا ر ی معاون خصوصی وزیراعلی سندھ

منگل 26 ستمبر 2017 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی کے دورے کے دوران محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت چلنے والے خصوصی بچوں کے اسکول پرنسپل اوراسٹاف کی ملازمت سے غیرحاضری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری محکمہ خصوصی تعلیم سے تین دن کے اندر واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں سختی سے ہدایت دیں ہیں کہ غیر حاضر پرنسپل،استاتذہ اور اسٹاف کے خلاف کاروائی کی جائے اوراس کاروائی کی رپورٹ تین کے اندر جمع کروائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی لاپرواہی تعلیم بالخصوص خصوصی بچوں کے ساتھ برتنا غیر اخلاقی اورغیرقانونی ہے،اور قانون کے مطابق اس پر کاروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم و صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں لیکن اس طرح کی لاپرواہی سندھ حکومت کے اس مقصد کو بری حد تک نقصان پہنچاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :