محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانا قصور پولیس کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ذوالفقار احمد

6حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں،تما م لائسنس ہولڈر ز،مجالس اور جلوس کے دوران روٹس اور ٹائمنگ کی پابندی کرینگے ،جاری کردہ ایس او پی پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا،ڈی پی اوقصور

منگل 26 ستمبر 2017 17:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی اوقصور ذوالفقار احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام لائسنس ہولڈرمجالس و جلوس کے منتظمین ،امن کمیٹی کے ممبران ،انجمن تاجراں شہر قصور کے عہدیداران اور انجمن شہریان قصور کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈی پی اوقصور ذوالفقار احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانا قصور پولیس کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،6حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں،انہوںنے کہا کہ تما م لائسنس ہولڈر ز،مجالس اور جلوس کے دوران روٹس اور ٹائمنگ کی پابندی کریں گے اور جاری کردہ ایس او پی پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایسے ذاکرین اور علماء اکرام کو نہ بلائیں جن کی زبان بندی اور ضلع بندی ہو۔انہوں نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری ، اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگاتاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے امن اور بھائی چارہ کا درس دینا چاہیے اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیںاور قانون شکنی قابل گرفت ہوگی،قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،جس طرح ضلع قصور میں علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کا پولیس کیساتھ تعلق قابل رشک ہے اسی طرح قصور پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پر وف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔

اجلاس کے آخر میں تما م لائسنس ہولڈرز نے محرم الحرام کے دوران پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور اپنی اپنی مفید تجاویز بھی پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :