پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے، مریم اورنگزیب

پورا پاکستان دیکھ رہاہے تحفظات کے باوجو د اداروں کا احترام اورآئین و قانون کی پاسداری کون کر رہا ہی اور اداروں کو دھمکا کر ،گالیاں دے کر ، تضحیک کر کے معافی کون مانگ رہا ہی محمد نواز شریف نے احتساب عدالت پیش ہو کر آج بھی پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کی ،اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی،وزیر مملکت اطلاعات

منگل 26 ستمبر 2017 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورا پاکستان دیکھ رہاہے تحفظات کے باوجو د اداروں کا احترام اورآئین و قانون کی پاسداری کون کر رہا ہی اور اداروں کو دھمکا کر ،گالیاں دے کر ، تضحیک کر کے معافی کون مانگ رہا ہی ،محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر آج بھی پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی،فیئر ٹرائل محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کا آئینی حق ہے،پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحفظات کے باوجو د اداروں کا احترام اورآئین و قانون کی پاسداری کون کر رہا ہی یہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کو دھمکا کر ،گالیاں دے کر ، تضحیک کر کے معافی کون مانگ رہا ہی یہ بھی پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر آج بھی پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے تمام قانونی حقوق ہونے کے باوجودعملاً آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کی عزت کی ،دوسروں کی طرح کمر درد اور دماغ کے خلل کا بہانہ نہیں بنایا بلکہ پورے خاندان کو پاکستان کے قانون کے سامنے پیش کیا،وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے کس وزیراعظم اور خاندان نے اس سے پہلے ایسی مثال قائم کی ہی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وزیراعظم کیساتھ انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جن کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا،پاکستانی قانون کے مطابق فیئر ٹرائل محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کا آئینی حق ہے،محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے۔