چوآسیدنشاہ پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 26 ستمبر 2017 17:41

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) چوآسیدنشاہ پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ سب انسپکٹر سجاول خان نے سرچ آپریشن کے دوران ناصرعباس ولد ذوالفقار احمد ساکن دوالمیال کے قبضے سے پستول اور چار گولیاں، اے ایس آئی محمد شبیر نے شہزادیوسف ولد محمد یوسف ساکن دوالمیال کے قبضے سے رائفل بمعہ میگزین اور پانچ کارتوس برآمد کیے۔

(جاری ہے)

جبکہ سب انسپکٹر سجاول خان نے زیر تفتیش ملزم ناصر عباس ولد ذوالفقار احمد کے قبضے سے رائفل اور چار کارتوس برآمد کر کے اس کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :