پٹرولنگ پولیس پڑھال نے دو سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ویگن قبضہ میں لے کرڈرائیورکو گرفتار کر لیا

منگل 26 ستمبر 2017 17:41

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پٹرولنگ پولیس پڑھال نے مسافر ویگن میںدوغیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ویگن کو قبضہ میں اور ڈرائیورکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس فضل حسین نے ڈھڈیال پولیس کو استغاثہ دیا کہ وہ ناکے کے دوران ہائی ایس نمبر RLE 4985 جس کو ڈرائیور امجد محمود ولد محمد رمضان ساکن تحصیل گجر خان چلا رہا تھا کی چانچ پڑتال کی گئی تو اس نے ویگن کے اندر غیر قانونی طور پر دو عدد سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے تھے۔ اے ایس آئی افتخاراحمد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :