مرکزی امام بارگاہ گلستان زہرا میںعاشورہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری، ذاکرین نے واقع کربلا کے فلسفے پر روشنی ڈالی

منگل 26 ستمبر 2017 17:41

چ کوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) مرکزی امام بارگاہ گلستان زہرا زیر اہتمام متولی چوہدری اظہر عباس عاشورہ محرم کی پانچویں مجالس عزا ہزاروں عزاداروں کی شرکت۔ذاکر سید امیر الحسن کاظمی اور ذاکر چوہدری ثمر عباس نے بھی خطاب کیا۔ذاکر وسیم بلوچ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ سلام نے اپنا سر سجدے میں کٹا دیا۔مگر یزید کی بیت قبول نہ کی۔

(جاری ہے)

اسلام کی راہ میں کربلا کے میدان میں لازوال قربانیاں دیکر دین محمد کو ایسی حیات بخشی جو قیامت تک ختم نہیں ہونے پائیگی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کربلا نے شریکة الحسین سیدہ زینب نے امام حسین کے نام پر اپنے معصوم بیٹوں عون و محمد کی قربانی کے ساتھ امام حسین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی اور ایس ایچ او زراعت بلوچ نے سکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔اور مختار فورس اور پولیس کے اہلکار مجالس عزا میں شریک مومنین کی سخت انداز میں جانچ پڑتال کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :