کامرس نیوز*

ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع کردی۔ملک میں آج کل ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ کہیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو پر فروخت ہورہا ہے تو کہیں اس سے بھی زائد قیمت وصول کی جارہی ہے۔ لال ٹماٹر کی قیمتیں سن کر خریدار بھی غصے سے لال پیلے ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھ کر اب سوشل میڈیا پر رمضان المبارک میں چلنے والی فروٹ بائیکاٹ مہم کی طرح ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی ہے جس کے تحت 26 سے 28 ستمبر تک ٹماٹروں کی خریداری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔عوام نے ٹماٹروں کی قیمتیں بڑھنے پر جہاں غصے کا اظہار کیا ہے وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سبزی منڈی سے ہی زیادہ قیمت میں ٹماٹر مل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مہنگے ٹماٹر بیچنے پر مجبور ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :