اجے کی گول مال اگین ہنسی کا طوفان،ایک بار پھر سب کو ہنسا ہنسا کر چکرانے آرہی ہے

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) اجے دیوگن کی دبنگ انٹریاں ساتھ میں ارشد وارثی، تشار کپور، وصولی بھائی، ببلی اور کوبرا گینگ کی ایکشن کامیڈی گول مال کے فینز کے دل میں بستی ہیں۔گول مال ایک بار پھر سب کو ہنسا ہنسا کر چکرانے آرہی ہے اور پھر اس بار تو اس میں بھوت کا تڑکہ بھی ہے، گول مال سیریز بالی وڈ کی کامیاب ترین سیریز میں سے ایک ہے۔

اس سیریز کی پہلی تینوں فلمیں ہٹ نہیں سپر ہٹ ہوئیں ہیں۔ ہارر سیریز فلم راز کا چوتھا پارٹ فلاپ ہوچکا ہے لہذا اس لیے گول مال کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ بالی وڈ کی پہلی سیریز بن جائے گی جس کے چاروں حصے عوام میں مقبول ہوئے اور اسی کامیابی سے اس سیریز کی پانچویں فلم کیلئے بھی راستہ ہموار ہوجائے گا۔گول مال اصل میں تو 1979 میں بننے والی امول پالیکر کی کامیڈی فلم کا نام ہے جو بالی وڈ میں کلاسک فلم کا درجہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اِس فلم سے امول پالیکر کو اس وقت بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تھا جب باکس آفس پر ایک ہی سکندر امیتابھ بچن کا راج تھا۔اسی گول مال کی کہانی پر بعد میں بہت بار ہاتھ صاف کیا گیا لیکن اِسی کہانی پر بننے والی گوندا کی قلی نمبر ون اور ابھیشک بچن اور اجے دیوگن کی بول بچنباکس آفس پر سپر ہٹ بھی ہوئیں۔بول بچن کے ہدایت کار روہت شیٹی ہیں جو پہلے ہی گول مال کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے تھے۔

گول مال سیریز کی پہلی فلم 2006 ، دوسری 2008 اور تیسری فلم 2010 میں ریلیز ہوئی ہیں اور ان تینوں فلموں میں دو دو سال کا وقفہ تھا لیکن اب چوتھا حصہ سات سال بعد دھوم مچانے آرہا ہے۔اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، مکیش تیواڑی اور سنجے مشرا چاروں گول مال میں کاسٹ ہوئے۔ شرمان جوشی پہلی فلم کے بعد ایسا غائب ہوئے کہ پھر کسی گول مال میں نظر نہیں آئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :