شوبز نیوز*

امیتابھ اور رشی کپور دپیکا کا مقابلہ کرنے سے کترانے لگے

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم 102 ناٹ آٹ کی نمائش فلم پدماوتی سے باکس آفس پر مقابلے کے خوف سے آگے بڑھا دی گئی۔معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی ان فلموں میں شامل ہے جن کا فلم بین شدت سے انتظار کررہے ہیں۔فلم پدماوتی میں رنویر سنگھ ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم میں دپیکا اور شاہد کپور کی پہلی جھلک بھی منظر عام پر آچکی ہے جس کے ساتھ ساتھ فلم کی نمائش کی تاریخ 17 نومبر سے بڑھا کر یکم دسمبر کردی ہے۔فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے پر امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم 102 ناٹ آٹ سے باکس آفس پر مقابلے کی توقع کی جارہی تھی لیکن اب فلم 102 ناٹ آٹ پروڈیوسرز پدماوتی سے ٹکر لینے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کار امیش شکلا نے نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے لیکن دوسری تاریخ تاحال نہیں دی ہے۔

جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ہم 2 ماہ قبل ہی اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرچکے تھے تاہم پدماوتی کی ریلیز کے اعلان کے بعد ایک ہی تاریخ پر دونوں فلموں کی نمائش نہیں ہوسکتی ہے اور جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کررہے ہیں جس میں بگ بی نے والد اور رشی کپور نے بیٹے کا کردار کیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :