کامرس نیوز*

وفاقی چیمبر کے صدر کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات ایف پی سی سی آئی کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں،زبیر طفیل

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرزبیر طفیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کے بیش بہا مواقع موجود ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار رزاعت اور اسکے زیلی شعبوں فارمنگ، لائیو سٹاک، ڈیری، بیجوں وغیر ہ میں سرمایہ کاری کر کے نہ صرف بھاری منافع کما سکتے ہیں بلکہ اپنی پیداوار اندرون ملک فروخت کرنے کے علاوہ امریکہ، یورپ، ایران، اقغانستان، مشرق وسطیٰ، وسط ایشیاء اور دیگر ممالک کو برامد بھی کر سکتے ہیں۔

وفاقی چیمبر کے صدرزبیر طفیل نے یہ بات جنیوا میں منعقدہ ڈبلیو ٹی او فورم میں شرکت کرنے والے کئی ممالک سے سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

فورم میں وزیر تجارت پرویز ملک، ڈبلیو ٹی او کمیٹی کے چئیرمین سیف اللہ خان اور دیگر اعلی حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اس لئے دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انھوں نے کہا کہ دوست ملک چین کے سرمایہ کار پاکستان میں زراعت سے وابستہ صنعتیں بھی لگا رہے ہیں جبکہ ریشم کا ایک کارخانہ بھی لگایا جا رہا ہے جسکے بعد پاکستان ریشم کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی جس سے کاشتکاروں کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔

پاکستانی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اس سلسلہ میں پانی کی دستیابی اور سٹوریج میں اضافہ، قوانین کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور پیداوار ی لاگت کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ پاکستان کے زرعی شعبہ میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور ہم اسکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں تاکہ معیشت کی ترقی کی رفتاربڑھے، فوڈ سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو اور دیہی عوام کا معیار زندگی بڑھے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے فورم کے دوران آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈی سے بھی ملاقات کی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :