سرفراز احمد امارات میں بھارتی ادارے کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

کپتان سرفراز احمد نے پاک بھارت مقابلوں کی حمایت کردی ،ادارے کی اس کوشش کی بدولت مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی، کپتان

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی مقابلوں کی حمایت کردی۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی کپتان کو امارات میں موجود ایک بھارتی ادارے نے پاکستانی مارکیٹ کے لئے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ادارے کی اس کوشش کی بدولت مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین ایک بار پھر باہمی کرکٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔امارات میں مضبوط کاروباری حیثیت رکھنے والے ادارے کا کرکٹ اور سرفراز احمد سے اس وقت کا ناطہ ہے جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی نہیں آئے تھے اور انہیں امید ہے کہ حالیہ شراکت سے کرکٹ کا کھیل بھی مثبت انداز سے فائدہ اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

سرفراز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو میدان میں مقابل دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں اور ان کی بھی ذاتی خواہش ہے کہ پڑوسی ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوں اور کرکٹ ہی اس حوالے سے اپنا اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :