سپورٹس ڈیسک*

پاکستان بیلٹ ریسلنگ کا دستہ 11 میڈلز جیت کر وطن واپس پہنچ گیا پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جیت کر آنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء)پانچویں ایشئین گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان بیلٹ ریسلنگ کا 29 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 11 میڈل جیت کر آنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں پانچویں ایشئنز گیمز میں انڈور اور مارشل آرٹ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 11 میڈلز اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس، سوئمنگ، ریسلنگ اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔ بیلٹ ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک سلور اور 10 براونز میڈل حاصل کئے۔بیلٹ ریسلنگ میں میڈلز جیتنے کے بعد 4 خواتین کھلاڑیوں سمیت 29 رکنی دستہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچا تو پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ 11 میڈلز جیت کر آنے والے کھلاڑیوں نے اپنی جیت کو پاکستان کے نام کر دیا۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ امیر مختار کا کہنا ہے کہ ایشئنز گیمز میں کھلاڑیوں نے بیلٹ ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔۔