ال کے دوران پاکستان میں فور وہیل ڈرائیوگاڑیوں کی سالانہ طلب 5 لاکھ تک بڑھنے کا امکان

سی پیک جیسے بڑے منصوبہ سے آٹو موبائلز کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی، سمیڈا

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) آئندہ 12 سال کے دوران پاکستان میں فور وہیل ڈرائیوگاڑیوں کی سالانہ طلب 5 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سندھ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) جیسے بڑے منصوبہ سے آٹو موبائلز کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آٹو اینڈ لاجسٹک کے شعبوں کی ترقی سے ملک میں ٹرانسپورٹ، ویئر ہاسنگ اور کاروباری سامان کی ترسیل کے شعبوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ آٹو موبائلز کا شعبہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے اور جاپان کے گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے سی پیک کی روشنی میں پاکستان میں فور وہیل گاڑیوں کی تیاری کیلئے پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔سمیڈا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں فور وہیل گاڑیوں کے سالانہ طلب 2 لاکھ 50 ہزار ہے جو آئندہ بارہ سال تک بڑھ کر 5 لاکھ سالانہ ہو جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :