میری بیٹی بہت معصوم اور گھریلو لڑکی ہے ، شکتی کپور

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) بالی ووڈ کے معروف ولن شکتی کپور کہتے ہیں کہ ان کی بیٹی شردھا بہت معصوم اور گھریلو ہے۔بالی ووڈ ایسی فلم انڈسٹری ہے جہاں فلمی ستاروں کے بچوں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں ان ہی میں سے ایک اداکارہ شردھا کپور ہیں جنہوں نے اپنا کیرئیر شکتی کپورکی بیٹی کی حیثیت سے شروع کیا تھا لیکن کچھ ہی عرصے میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے والد کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہرماں باپ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے نظم و ضبط کے پابند ہوں اور اس کے لیے والدین اپنے بچوں پر سختی بھی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں شکتی کپورکا کہنا ہے کہ میں نے کبھی اپنے بچوں خاص طورپرشردھا سے اونچی آواز میں بات نہیں کی کیونکہ انہوں نے کبھی اس کا موقع ہی نہیں دیا۔ میرے بچے نظم ضبط کے پابند اوراچھے برے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اورجہاں تک بالی ووڈ کی بات ہے تو اس نگری میں لوگوں کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہمیں ان سب چیزوں کے ساتھ جینا پڑتا ہے۔۔