اداکارہ ماہرہ خان شدید نفسیاتی دبائو کاشکارہوگئیں

منگل 26 ستمبر 2017 17:23

اداکارہ ماہرہ خان شدید نفسیاتی دبائو کاشکارہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری اورٹی وی کی معروف اداکارہ مائرہ خان کی بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکے ساتھ نیویارک میں تصاویرمنظرعام پرآنے کے بعد ان پرخاصی تنقید کی جا رہی تو دوسری جانب بہت سے لوگ ان کی حمایت بھی کررہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ماہرہ خان خود پر ہونیوالی تنقید سے سخت ذہنی دباکا شکارہوکربیمار پڑگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ویب سائٹ نے ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرہ کو 104 ڈگری بخارہے۔ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ کی دوست فیہا جمشید کا کہنا ہے کہ ماہرہ گزشتہ 2 روز سے سخت صدمے میں ہیں، انہیں 104 ڈگری کا بخارہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماہرہ فلم کے سیٹ پرنہیں آرہیں۔اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر فلم سات دن کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئرکی جس پر مداحوں نے کمنٹس کیے۔
اداکارہ ماہرہ خان شدید نفسیاتی دبائو کاشکارہوگئیں

متعلقہ عنوان :