ژوب، گوال اسماعیل زئی میں سفرزئی حمزہ زئی کے درمیان 60سالہ پرانا دو افراد کے قتل کا تصفیہ ہوگیا

منگل 26 ستمبر 2017 17:22

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) گوال اسماعیل زئی میں سفرزئی حمزہ زئی کے کے درمیان 60سالہ پرانا دو افراد کے قتل کا تصفیہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق سفرزئی اور حمزہ زئی دو فریقین کے درمیان ساٹھ سالہ دشمنی میں دونوں جانب دو افراد قتل ہوئے گذشتہ روز سلیم کے خاندان نے نوابزادہ محبوب خان جوگزئی کے قیادت میں سینکڑوں لوگوں پر مشتمل جن علماء کرام ،قبائلی عمائدین اور سیاسی سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے میڑھ لے کر عبدالمتین کے گھر گئے وہاں پر عبدالمتین اور خاندان والوں نے سلیم اور ان کے خاندان کو معاف کیا اس موقع پر قبائلی رہنماء نوابزادہ محبوب جوگزئی نے کہا کہ تمام قبائل آپس میں اتحاد و اتفاق رکھیں اور دشمنیوں کو ختم کرکے امن کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے کوشش کریں امن بھائی چارہ قائم کئے بغیر کسی قوم نے ترقی نہیں علاقے میں ترقی وخوشحالی امن اور بھائی چارے میں ممکن ہے قومیں آپس میں دشمنی اور تناضات ختم کریں اور فیصلوں کی جانب راغب ہوجائے اسمیں اللہ اور اللہ کے رسول راضی ہونگے اس موقع پر فیصلہ ہوا اور دونوں فریق آپس میں شیر وشکر ہوگئے اور تمام شرکاء کاشکریہ بھی ادا کیا

متعلقہ عنوان :