نورزئی قوم کے دو دھڑوں کے درمیان40 سالہ پرانا تنازع حل،ایک دوسرے کو گلے لگایا

پرانی دشمنی کو بھلا کر ملک،صوبے اور ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے ،فریقین

منگل 26 ستمبر 2017 17:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء)نورزئی قوم کے دو شاخوں کے درمیان40 سالہ پرانا تنازعہ کا تصفیہ ہو گیا اور فریقین کو آپس میں گلے لگا کر شیر شکر کر دیا گیا دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نے پرانی دشمنی کو بھلا کر ملک ، صوبے اور قوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے تفصیلات کے مطابق گز شتہ روزائیر پورٹ روڈ پر قبائلی رہنماء اختر پہلوان کی گھر میں نورزئی قوم کے دو شاخوں میں 40 سالہ پرانا تنازعے کا تصفیہ کرایا گیا جس میں دونوں فریقین کے قبائلی عمائدین حاجی اختر پہلوان نورزئی، حاجی نادر خان نورزئی نے آپس میں بیٹھ کر حاجی نادر خان کو 30 لاکھ روپے کے عیوض تصفیہ ختم کرا دیا اس موقع پرحاجی مجاہد نورزئی ، حاجی لالا خان باد یزئی، سردار عارف خان نورزئی، اخترخان نورزئی، عبدالشکور نورزئی، حاجی مولا داد نورزئی، صدر بخت محمد نورزئی، حاجی جانان نورزئی، حاجی محمد نورزئی، صالح محمد نورزئی، حاجی عزیز اللہ پہلوان اور دیگر بھی قومی سربراہان اور قبائلی عمائدین موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ نورزئی قومی اتحاد مبارکباد کے مستحق کہ جنہوں نے 40 سالہ پرانا تنازعہ کے تمام تر اختلافات بھلا کر آپس میں شیر وشکر ہو گئے یہ نورزئی قوم کا پہلا سیڑھی ہے تمام قبائل آپس میں اتحاد و اتفاق رکھیں اور آپسی دشمنیاںکو ختم کرکے امن کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے کوشش کریںکیونکہ آپس کے اختلافات بھلا کر ہی قومیں ترقی کر سکتے ہیں امن بھائی چارہ قائم کئے بغیر کسی قوم نے ترقی نہیں کی علاقے میں ترقی وخوشحالی امن اور بھائی چارگی میں ہی ممکن ہے دونوں فریقین نے گلے مل کر آپس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن واستحکام ترقی وخوشحالی اور نورزئی قوم کی یکجہتی کیلئے اپنا بھر پور کردا رادا کر تے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس پر موقع پر نورزئی قومی اتحاد نے تمام قبائلی خاص کر حاجی مجاہد نورزئی، لالا خان بادیزئی کا شکریہ ادا کہ جنہوں نے اس فیصلے میں بھر پور ساتھ دیا اور آخر میں دعا ہوئی