ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس :عدالت نے چالان کی کاپی ملزم کو دینے کی ہدایت کر دی،مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) اسلام آباد سنٹرل جج ارم نیازی نے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت چار اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق چیئرمین سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ظفر حجازی کے خلاف ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت سنٹرل جج ارم نیازی نے کی دوران سماعت ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹر قاضی ظفر اللہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ ٹمپرنگ مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا بعدازاں عدالت نے چالان کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چار اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔