لاہور کے واٹ اے پراٹھا اور کراچی کے لیکیویٹیریا کیفے نے مائرہ خان کی تصاویر کو اشتہاری مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 17:20

لاہور کے واٹ اے پراٹھا اور کراچی کے لیکیویٹیریا کیفے نے مائرہ خان کی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ):مائرہ کی کچھ دن پہلے وائرل ہونے والی تصاویر کو لاہور کے واٹ اے پراٹھا اور کراچی کے لیکیویٹیریا کیفے نے اشتہاری مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے پاکستانی اداکارہ مائرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں ۔تصاویر میں دونوں اداکار سگریٹ پیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے ۔

ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا کوئی مائرہ خان کے مختصر لباس پر تنقید کرتا نظر آیا تو کوئی انکے سر عام سگریٹ پینے پر ۔بہر حال یہ تصاویر سوشل میڈیاپر گرما گرم بحث کا موضوع رہیں ۔جہاں مختلف لوگوں نے ان تصاویر کو مخلتف انداز میں پیش کیا اسی طرح دو پاکستانی ریستوران نے ان تصاویر کو اشتہاری مہم کے لیے استعمال کر لیا ۔

(جاری ہے)

مائرہ خان کی تصاویر کو اشتہاری مہم میں استعمال کرنے والوں میں لاہور کے واٹ اے پراٹھا اور کراچی کے لیکیویٹیریا کیفے شامل ہیں ۔

کراچی کے لیکیویٹیریا کیفے نے مائرہ خان کی تصاویر کو اپنے چاکلیٹ شیک کی پروموشن کے لیے استعمال کیا ۔اور ان کی سگریٹ کے ساتھ والی تصویر کی ادارت کرکے اسے ایسے پیش کیا گویا مائرہ خان لیکیویٹیریا کیفے کا چاکلیٹ شیک پی رہی ہیں۔کچھ اسی انداز میں اس تصویر کو لاہور کے واٹ اے پراٹھا نامی ریسٹورنٹ نے بھی استعمال کیا ۔انہوں نے مائرہ کی تصویر کی ادارت کر کے اسکو ایسے پیش کیا گویا مائرہ خان واٹ اے پراٹھا کی لسی پی رہی ہیں ۔یوں واٹ اے پراٹھا نے مائرہ کی تصاویر کو اپنی لسی کی پرموشن کے لیے استعمال کیا ۔
لاہور کے واٹ اے پراٹھا اور کراچی کے لیکیویٹیریا کیفے نے مائرہ خان کی ..