طلال چوہدری کی اتنی ہمت کہ میری بہن مریم نوازکو برا بھلا کہے،ڈاکٹرشاہد مسعود

مریم نوازنے ہی کہا تھا کہ نوازشریف عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،طلال چوہدری نے اب بیان دیاکہ نوازشریف کی واپسی پران کوشرمندگی ہوئی ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 ستمبر 2017 17:12

طلال چوہدری کی اتنی ہمت کہ میری بہن مریم نوازکو برا بھلا کہے،ڈاکٹرشاہد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26ستمبر2017ء ) : سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کی اتنی ہمت کہ میری بہن مریم نوازکو برا بھلا کہے،کیونکہ مریم نے ہی کہا تھا کہ نوازشریف عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،طلال چوہدری نے بیان دیا کہ نوازشریف کی واپسی پران کوشرمندگی ہوئی ہوگی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں ے کہاکہ نوازشریف کو لینے کیلئے ایئرپورٹ پر وزراء اور خواتین کارکنان پہنچیں۔

(جاری ہے)

سب کہہ رہے تھے کہ ان کوکتنی شرمندگی ہوئی ہوگی جوکہتے تھے کہ میاں صاحب وطن واپس نہیں آئیں گے۔ ڈاکٹرشاہد نے کہا کہ یہ تومریم نوازکہتی تھیں کہ نوازشریف عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ہم توکہتے تھے کہ واپس آنا چاہیے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری نے بھی کہاکہ ان کواب شرمندگی ہورہی ہے ۔یعنی آپ مریم نوازکوبرا بھلا کہہ رہے ہیں طلال چوہدری کی اتنی ہمت کہ میری بہن مریم کوبرا بھلا کہے۔یہ کیسے لوگ ہیں کہ مریم نوازکوکہہ رہے ہیں۔کیونکہ یہ مریم نوازنے کہا تھا کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں