غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں،زبیر طفیل
منگل 26 ستمبر 2017 17:11
(جاری ہے)
فورم میں وزیر تجارت پرویز ملک، ڈبلیو ٹی او کمیٹی کے چئیرمین سیف اللہ خان اور دیگر اعلی حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے زرعی شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اس لئے دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انھوں نے کہا کہ دوست ملک چین کے سرمایہ کار پاکستان میں زراعت سے وابستہ صنعتیں بھی لگا رہے ہیں جبکہ ریشم کا ایک کارخانہ بھی لگایا جا رہا ہے جسکے بعد پاکستان ریشم کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور فی ایکڑ پیداوار بڑھے گی جس سے کاشتکاروں کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔ پاکستانی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اس سلسلہ میں پانی کی دستیابی اور سٹوریج میں اضافہ، قوانین کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور پیداوار ی لاگت کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ پاکستان کے زرعی شعبہ میں بہت پوٹینشل موجود ہے اور ہم اسکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں تاکہ معیشت کی ترقی کی رفتاربڑھے، فوڈ سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو اور دیہی عوام کا معیار زندگی بڑھے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے فورم کے دوران آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈی سے بھی ملاقات کی ۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.