اگست کے دوران خوردنی تیل کی سالانہ کھپت 39لاکھ ٹن ہو گئی

سالانہ کھپت کا تخمینہ 16کلوگرام فی کس ، درآمدات میں 32فیصد اضافہ ہوا

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) گزشتہ ماہ اگست کے دوران پاکستانی خوردنی تیل کی سالانہ کھپت 3.9 ملین ٹن ہوگئی جبکہ خوردنی تیل کی فی کس سالانہ کھپت کا تخمینہ 16کلوگرام ہے ۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق اگست 2017 کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کپاس کے بیج، کینولا اور سورج مکھی سمیت دیگر تیل دار اجناس سے حاصل ہونے والے خوردنی تیل کی پیداوار پانچ لاکھ ٹن سالانہ کے قریب اور پاکستان خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی زرمبادلہ ادا کیا جاتا ہے ، ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ مقامی پیداوار میں اضافہ سے خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کیا جا سکتا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :