مودی دنیا میں جہاں جہاں بھی جائے گااسکا ہر جگہ پیچھاکرونگا،بیرسٹرسلطان محمود
مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرونگا،نواز شریف کوکشمیریوں سے غداری کی خود ہی سزا مل گئی ہے،ناٹنگھم میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب
منگل 26 ستمبر 2017 17:11
(جاری ہے)
دونوں نے سازش کرکے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور ایک ایسی حکومت بنوائی جو کہ تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کر سکے۔
لیکن میں نواز شریف اورمودی دونوں کو یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ میں اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں تقسیم کشمیر نہیں ہونے دونگا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہونگا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے یہاں ناٹنگھم میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت چوہدری زاہد نے کی جبکہ جلسہ عام سے بشارت سلیم، ضیاء گورسی، بیرسٹر کرامت، چوہدری مالک، ڈاکٹر پرویز، چوہدری شبیر لنکاسٹر، ڈاکٹر مقصود ابدالی، عمران چوہدری، چوہدری یاسر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی وزیر خارجہ کے اقوامتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پرنیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ کرایا اور اس میں امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے میرا بڑا ساتھ دیا۔جبکہ اسی طرح برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے بھی میرا ہمیشہ ساتھ دیا آج جو مسئلہ کشمیر انٹرنیشنل فورم پر زندہ ہے اسمیں برطانیہ کے کشمیریوں کی بڑی جدوجہد شامل حال ہے۔انھوں نے کہا کہ نواز، مودی گٹھ جوڑ نے تحریک آزادیء کشمیر کو نقصان پہنچایا۔ ہمارے قائد عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا اور اب وہ آزاد کشمیر کا دوہء کرکے کشمیر پر اپنی پالیسی کا بیان دیں گے اور مودی کو للکارتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلائیں گے کہ پوراپاکستان انکے ساتھ ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جدوجہد سے پاکستان کے وزیر اعظم کو کرپشن پر نا اہل کرایا۔ لہذا اب ہم سب کو عمران خان کو اسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مقیم پچاس لاکھ کشمیری ملکر الیکشن میں حصہ لیں گے اور عمران خان کو کامیاب کرائیں گے۔ ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک نڈر قائد کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.