سیوریج مسائل کا حل عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ،لائنوں کی تنصیب کا آغاز ہوگیا ہے،عصمت انور محسود رہنماء (ن) لیگ سندھ

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر عصمت انور محسود کی کاوشوں سے عظیم پورہ ملت ٹائون کے مکین عرصہ دراز سے سیوریج مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرلیا ،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اور عوام کو سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عصمت انور محسود کی کاوشوں رنگ لے آئیں عظیم پورہ ملت ٹائون اور اطراف کی آبادیوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے سیوریج لائنوں کی تنصیب کا آغاز ہوگیا ،عصمت انور محسود نے یوسی کونسلر دائود خان کے ہمراہ عظیم پورہ ملت ٹائون میں سیوریج لائنوں کے تنصیب کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر علاقہ عوام نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر عصمت انور محسود نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کی بلاتفریق خدمت نواز شریف کے سپاہیوں کا طرہ امتیاز ہے انہوںنے کہاکہ عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے بلدیاتی ادارے ناکام ہوچکے ہیں علاقائی سطح پر عوام صفائی وستھرائی ،سیوریج مسائل سے دو چار ہیں جبکہ بلدیاتی ادارے اور سندھ حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کو مسائل سے نجات دلا ئے گی انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی نمائندوں کا انتخاب انتہائی سوچ سمجھ کرکریں ۔

متعلقہ عنوان :