ڈیرہ بگٹی ،مٹی کا تودا گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈیرہ بگٹی میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ڈاہر نالہ میں دو سگے بھائی سائیں داد اور امان اللہ ولد ملگزار جو کہ ٹریکٹر ٹرالی کو مٹی سے بھر رہے تھے کہ اچانک ان پر مٹی کا تودہ آگرا جس کی ذد میں آکر سائیں داد جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی امان اللہ زخمی ہوگیا جنہیںمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا اور نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا اور زخمی کو علاج کے لئے داخل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :