تعلیم کے بغیر ترقی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا ، ڈسٹر کٹ آفیسر تعلیم صحبت پور ضیاء الرحمٰن مینگل

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) تعلیم کے بغیر ترقی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا کیوںکہ علم نورہے اور جس طرح نوررکے بغیر گھر اندھیر اہو تا ہے بالکل اسی طرح علم کے بغیر انسان اندھے کی مانندہوتاہے۔ ضلع صحبت پور میں اسکولوںکو ضروریات کے مطابق کلسٹر وائیزسامان مہیا کیا جارہا ہے اورتعلیمی مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ہے ۔

ضلع بھر کو تعلیم کاگہوارہ بناناہمارامشن ہے ۔ان خیالات کااظہار ڈسٹر کٹ آفیسر تعلیم صحبت پور ضیاء الرحمٰن مینگل گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول مراد علی کے تعلیمی دورے کے موقع پر کیا۔اس پر موقع مزید کہاکہ ا ستاد مستقبل کامعمارہے۔ اور اگر استاد اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کرتاہے تو یوںسمجھیںکہ وہ صرف بچوںکاہی نہیں بلکہ پورے قوم کا مجر م ہوتاہے کیوں کہ ناقص تعلیم کی وجہ سے طلباء میں بگاڑپیداہوتاہے اور وہ کارآمد شہری بننے کی بجائے معاشرے کیلئے نقصان کا باعث بنتے ہیں لہٰذا اساتذہ کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں اگر کوئی دوسرا اپنے فرائض کی ادائگی میں تھوڑی بہت غفلت کریںتواتنانقصان نہیںہوتالیکن اگرایک استاد اپنے فرائض میں غفلت کرتا ہے تو آنے والی نسل اندھی ہوگی اور مستقبل تاریک ہوگالہٰذا اساتذہ طلباء کوعلم کے نور سے منور کر د یںتویقین مانیںکہ یہ عمل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا ناعث ہوگااور جب اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے تو انسان کامیاب ہی کامیاب ہے ناکامی اس کے قریب بھی نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دوروںکا سلسلہ باقاعدہ طورپر جاری رہے گااور فرائض میں کوتاہی کرنے والے اساتذہ سے کوئی رعایت نہیںکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :