ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں محر م الحرام کے دورا ن سیکورٹی سمیت تمام دیگر انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں،کیپٹن (ر)میاں عادل اقبال

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ کیپٹن (ر)میاں عادل اقبال نے کہا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں محر م الحرام کے دورا ن سیکورٹی سمیت تمام دیگر انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں امن قائم رکھنے کیلئے نویں دسویں محر م الحرا م کو موبائل فو ن سروس اور موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی ہوگی ڈبل سواری پر پابند ی 13 محرم الحرا م تک جاری رہیگی ڈیر ہ صو بہ خیبر پختونخواہ کا جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم اور پانچ حساس اضلاع میں سب سے زیادہ حساس ضلع ہے جہاں اہل تشیع کی تعداد زیادہ ہونے کے علاوہ یہاں مجالس اور ماتمی جلوس بھی دیگر اضلاع سے زیادہ منعقد ہوتے ہیں ڈیر ہ اسماعیل خان میںمقامی افراد کی بجا ئے بیرونی قوتیں دہشت گر دی میں ملوث ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنے دفتر میں محر م الحرام کے سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر اڈیشنل کمشنر عرفا ن خان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) زبیر نیازی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسے شخص سے رعایت نہیں برتی جائیگی جو امن و امان میں خلل ڈالے یا کسی ہنگامہ آرائی کیلئے کسی شخص کا سہولت کار بنے انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرو ل روم قائم ہو چکا ہے اگر کوئی شہر ی کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمی دیکھے تو ایمر جنسی کنٹرو ل روم اطلاع کرے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ، پولیس اور انتظامیہ نے مشتر کہ طور پر محر م الحرام کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد انکا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ شہر آپکا ہے امن کیلئے سب سے زیادہ زمہ داری یہاں کی عوام اور ذمہ داران لوگوں پر عائد ہوتی ہے جبکہ انتظامیہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے ۔