ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پورکا اچانک تعلیمی اداروں کا دورہ

تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی ہے ،ضیا الرحمن مینگل

منگل 26 ستمبر 2017 17:11

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور ضیا الرحمن مینگل نے اچانک تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ۔ جس میں گورنمنٹ ہائی سکول میہوپور ، گورنمنٹ ہائی سکول مراد علی اور دیگر سکولز اور پرائمری سکولز کے اساتذہ ،طلبہ اور ہیڈ ماسٹران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم حاصل کرنا بہت ہی ضروری ہے ۔

تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی ہے ۔ آج کے طلبہ مستقبل کے معمار ہیں ۔ انکی آبنیاری کرنا اساتذہ پر لازم ہے ۔ جھنوں نے بچوں کی تربیت کی وہ کامیاب قرار پائے جاتے ہیں ۔ اساتذہ معاشرے میں ایک مثالی انسان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جواساتذہ اپنے فرض میں کوتاہی کرے گا وہ نا مراد قرار پائے گا ۔

(جاری ہے)

استاد ایک والد کی حیثیت رکھتا ہے کہ اساتذہ کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔

جو اساتذہ اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔ مزید انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے مقدس مقام ہوا کرتے ہیں ۔ جن کو جتنا صاف ستھرا رکھا جائے گا وہ اتنا خوبصورت ہونگے ۔ اساتذہ کرام کو چائیے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ بچوں کو نصاب کے مطابق اسباق پڑھوانے چائیے ۔ سکولوں میں وقت پر اسمبلی ، شجر کاری ، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں ۔

اس میدان سے بہت بڑے تعلیمی جرنیل پیدا ہونگے اورجن کے ہاتھوں میں قوموں کی تقدیر یں واسطہ ہیں ۔ مزید انہوں نے اپنے ڈی ڈی اوز کو کہا کہ تعلیم کے میدان میں اپنے آپ کو ایک مثالی افسر بن کر رہنے کا کردار ادا کریں اور تعلیمی اداروں پر کڑی نظریں رکھیں جہاں کہیں تعلیمی جھول پائیں وہاں پر پیش ہوجائیں ۔